عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت: عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی، قطعی اور اجماعی عقائد میں سے ہے۔ ایمان کی تکمیل، اسلامی شناخت، شریعت کی ابدیت اور دین کی حفاظت اسی عقیدے پر موقوف ہے۔اساسی عقیدہ:عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی، قطعی اور اجماعی عقائد میں سے ہے۔ جس طرح توحید اور رسالت پر ایمان ضروری ہے، اسی طرح رسول اللہ ﷺ کو خاتم النبیین اور آخری نبی و رسول ماننا بھی ایمان کی تکمیل کے لیے لازمی ہے۔قرآنِ کریم کی صراحت:قرآنِ کریم نے سورۂ احزاب کی آیت 40 میں رسول اللہ ﷺ کو "خاتم النبیین" قرار دے کر واضح اور قطعی طور پر اعلان کر دیا کہ آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔حدیثِ نبوی ﷺ کی وضاحت:متعدد صحیح اور متواتر احادیث میں رسول اللہ ﷺ نے صراحت کے ساتھ فرمایا: "لا نبي بعدي" اور "إن الرسالة والنبوة قد انقطعت"، یعنی میرے بعد نہ کوئی نبی ہوگا اور نہ کوئی رسول۔امت کا اجماع:عہدِ صحابہ سے آج تک پوری امتِ مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ رسول اللہ ﷺ خاتم النبیین ہیں، آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا، اور ہر مدعیِ نبوت باطل اور گمراہ ہے۔انکار کا حکم:عقیدۂ ختمِ نبوت کا انکار قرآن، سنت اور اجماعِ امت کا انکار ہے، اس لیے ایسا شخص دائرۂ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔اہمیت کا دوسرا پہلو:صحابۂ کرامرضی اللہ عنہم نے عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ جنگِ یمامہ میں تقریباً 1200 مسلمان شہید ہوئے، جن میں 700 حفاظِ قرآن شامل تھے، جو اس عقیدے کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے۔حضرت حبیب بن زیدرضی اللہ عنہ کی قربانی:حضرت حبیب بن زیدرضی اللہ عنہ نے مسیلمہ کذاب کی جھوٹی نبوت کو تسلیم کرنے سے انکار کیا۔ انہوں نے شدید اذیتیں برداشت کیں اور اپنے جسم کے اعضا کٹوا دیے، مگر عقیدۂ ختمِ نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا۔حاصلِ کلام:عقیدۂ ختمِ نبوت قرآن، سنت، اجماعِ امت اور چودہ صدیوں کے تعامل سے ثابت قطعی عقیدہ ہے۔ ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اس پر کامل ایمان رکھے، اس کے دلائل کو سمجھے اور اس کے تحفظ و دفاع کو اپنی دینی و ایمانی ذمہ داری سمجھے۔
Languages English

عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی، قطعی اور اجماعی عقائد میں سے ہے، جس پر ایمان کی تکمیل اور اسلامی شناخت کا مدار ہے۔ قرآنِ کریم نے حضرت محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو واضح طور پر خاتم النبیین قرار دیا، احادیثِ نبویہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے بعد ہر قسم کی نبوت و رسالت کے انقطاع کو صریح الفاظ میں بیان کیا، اور امتِ مسلمہ نے عہدِ صحابہ سے آج تک اس عقیدے پر متفقہ طور پر ایمان رکھا ہے۔ زیرِ نظر مضمون میں قرآن و حدیث، اقوالِ ائمہ، اجماعِ امت اور صحابۂ کرام Radi Allah Anhumکی عظیم قربانیوں کی روشنی میں عقیدۂ ختمِ نبوت کی اساسی حیثیت، شرعی اہمیت اور اس کے تحفظ کی ایمانی ذمہ داری کو واضح کیا گیا ہے۔

اساسی عقیدہ

عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی، قطعی اور اجماعی عقائد میں سے ہے۔ یہ کوئی فروعی یا ثانوی مسئلہ نہیں، بلکہ ایمان کی اساس اور اسلامی عقیدے کا ایک لازمی جزء ہے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور حضرت محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی رسالت پر ایمان لائے بغیر ایمان کی تکمیل ممکن نہیں، اسی طرح آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کو خاتم النبیین اور اللہ تعالیٰ کے آخری نبی و رسول تسلیم کیے بغیر بھی ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔ ابن نجیم فرماتے ہیں:

  .....إذا لم يعرف أن محمدا صلى اللّٰه عليه وسلم آخر الأنبياء ‌فليس ‌بمسلم؛ لأنه من الضروريات.1
  اگر کوئی شخص یہ عقیدہ نہ رکھے کہ حضرت محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam آخری نبی ہیں، تو وہ مسلمان نہیں؛ کیونکہ یہ دینِ اسلام کے ان بنیادی اور قطعی عقائد میں سے ہے جس کا علم ہر مسلمان کے لیے لازمی ہے۔

قرآنِ کریم کی صراحت

قرآنِ مجید نے نہایت واضح، دوٹوک اور قطعی انداز میں حضرت محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کا اسمِ گرامی لے کر یہ حقیقت ہمیشہ کے لیے آشکار کر دی ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam خاتم النبیین ہیں۔ اس اعلان میں کسی قسم کے ابہام، تاویل یا شبہ کی کوئی گنجائش نہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

  مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا 40 2
  محمد (Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam) تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔

امام قرطبی اس آیت کی تفسیر میں ابن عطیہ کا قول نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ امت کے متقدمین اور متأخرین جمہور علماء کے نزدیک یہ الفاظ اپنے عمومی اور قطعی مفہوم پر محمول ہیں، جو دلالتِ نص کے طور پر اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔ 3 علاوہ ازیں، قرآنِ کریم کی 100 آیاتِ کریمہ سے یہ عقیدہ ثابت ہوتا ہے۔ 4

حدیثِ نبوی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی وضاحت

احادیث نبویہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سے شغف رکھنے والا شخص اس حقیقت کو بخوبی جانتا ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے مختلف اسالیب تعبیرات سے متعدد مواقع پر ختم نبوت اور اپنے بعد انقطاعِ وحی کو نہایت صراحت کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔ ان احادیث میں سے بہت سی ایسی ہیں جو تواتر کے درجے کو پہنچتی ہیں۔چنانچہ امام عبدالقاہر بن طاہر بغدادی فرماتے ہیں کہ نبی کریم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam سے یہ خبر متواتر طور پر منقول ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallamنے فرمایا: میرے بعد کوئی نبی نہیں۔ 5

چنانچہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے متعدداحادیث میں نہایت صریح الفاظ میں اس حقیقت کی وضاحت کردی ہے کہ میرے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔حضرت ثوبان Radi Allah Anhoسے روایت ہے کہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا:

  لا تقوم الساعة حتى تلحق قبائل من أمتي بالمشركين، وحتى يعبدوا الأوثان، وإنه سيكون في أمتي ثلاثون كذابون كلهم يزعم أنه نبي ‌وأنا ‌خاتم ‌النبيين ‌لا ‌نبي بعدي. 6
  قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک میری امت کے کچھ قبیلے مشرکوں سے جا نہ ملیں اور بتوں کی عبادت نہ کرنے لگیں۔ نیز میری امت میں 30 بڑے جھوٹے پیدا ہوں گے، جن میں سے ہر ایک نبوت کا دعویٰ کرے گا، حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔

اسی طرح حضرت انس بن مالک Radi Allah Anhoسے روایت ہے کہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے فرمایا:

  إن ‌الرسالة ‌والنبوة قد انقطعت فلا رسول بعدي ولا نبي..... 7
  بے شک رسالت اور نبوت کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے، لہٰذا میرے بعد نہ کوئی رسول آئے گا اور نہ کوئی نبی۔

مزید برآں، حمتِ عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی احادیث متواترہ (210احادیث) سے یہ عقیدہ ثابت ہوتا ہے۔ 8

امت کا اجماع

امتِ محمدیہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کااس بات پر اجماع ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam خاتم النبیین ہے اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ قاضی عیاض اپنی شہرۂ آفاق کتاب الشفا میں فرماتے ہیں کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے خبر دی ہے کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam خاتم النبیین ہیں اور آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے بعد کوئی نبی نہیں ہوسکتا۔ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے یہ خبر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے دی کہ آپ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam انبیاء کے ختم کرنے والے ہیں اور اس پر امت کا اجماع ہے کہ یہ کلام (خاتم النبیین) بالکل اپنے ظاہری معنوں پر محمول ہے ۔اور جو اس کا مفہوم ظاہری الفاظ سے سمجھ میں آتا ہے وہ ہی بغیر کسی تاویل یا تخصیص کے مراد ہے۔ 9 بلکہ اس سے بڑھ کر اس امت کا سب سے پہلا اجماع اسی مسئلہ پر منعقد ہوا۔ چنانچہ علامہ انور شاہ کشمیری فرماتے ہیں:

  واوّل اجماعے كه دریں امت منعقد شدہ اجماع بر قتل مسیلمه كذاب بوده كه بسبب دعوى نبوت بود، شنائع دگروے صحابه رضى الله عنهم رابعد قتل وے معلوم شده، چنانكه ابن خلدون آورده سپس اجماع بلا فصل قرناً بعد قرنٍ بركفر و ارتداد و قتل مدعى نبوت مانده و هیچ تفصیلے از بحث نبوت تشریعیه و غیر تشریعیه نبوده. 10
  اور سب سے پہلا اجماع جو اس امت میں منعقد ہوا وہ مسیلمہ کذاب کے قتل پر اجماع تھا، جس کا سبب صرف اس کا دعویٰ نبوت تھا، اس کی دیگر گھناؤنی حرکات کا علم صحابہ کرام Radi Allah Anhumکو اس کے قتل کے بعد ہوا تھا، جیسا کہ ابن خلدون نے نقل کیا ہے، اس کے بعد قرناً بعد قرنٍ مدعی نبوت کے کفر و ارتداد پر ہمیشہ اجماع بلافصل رہا ہے، اور نبوت تشریعیہ یا غیر تشریعیہ کی کوئی تفصیل کبھی زیر بحث نہیں آئی۔

مذکورہ بالا معیارات کی روشنی میں عقیدۂ ختمِ نبوت کی عظمت، اہمیت اور بنیادی حیثیت پوری طرح واضح ہو جاتی ہے؛ کیونکہ یہی وہ اصولی معیارات ہیں جن کی بنیاد پر اسلام میں کسی عقیدے کا اثبات ہوتا ہے۔ اسی لیے عقیدۂ ختمِ نبوت کا انکار درحقیقت ان تمام معیارات اور دلائلِ قطعیہ کا انکار ہے، کیونکہ یہ عقیدہ قرآنِ کریم کی قطعی نصوص، رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی متعدد صحیح اور صریح احادیث، اور امتِ مسلمہ کے متفقہ اجماع سے ثابت ہے۔ لہٰذا اس کا انکار محض ایک جزوی اختلاف نہیں، بلکہ قرآن، سنت اور اجماعِ امت جیسے بنیادی شرعی مصادر کی تکذیب ہے۔ اس لیے جس عقیدے کا انکار انسان کو دائرۂ اسلام سے خارج کر دے، اس سے بڑھ کر اس عقیدے کی قطعیت، اہمیت اور بنیادی حیثیت کی اور کیا دلیل ہو سکتی ہے؟ چنانچہ عقیدۂ ختمِ نبوت بھی انہی قطعی اور بنیادی عقائد میں سے ہے جن پر ایمان کی عمارت قائم ہے، اور جن کا انکار دراعلیٰ درجے کا کفر ہے۔

اہمیت کا دوسرا پہلو

عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ رحمتِ عالم Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی زندگی کی کل کمائی اور گراں قدر اثاثہ حضرات صحابہ کرام Radi Allah Anhumہیں، جن کی بڑی تعداد اس عقیدہ کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کرگئی۔چنانچہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے زمانے میں اسلام کے تحفظ ودفاع کے لیے جتنی جنگیں لڑی گئیں ان میں شہید ہونے والے صحابہ کرام Radi Allah Anhumکی کل تعداد 259 ہے۔ 11 جبکہ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ ودفاع کے لیے اسلام کی تاریخ میں پہلی جنگ جو حضرت صدیق اکبر Radi Allah Anhoکے عہدِخلافت میں مسیلمہ کذاب کے خلاف یمامہ کے میدان میں لڑی گئی، اس ایک جنگ میں شہید ہونے والے صحابہ کرام Radi Allah Anhumاور تابعین کی تعداد 1200 ہے ، جن میں 700 حفاظِ قرآن تھے۔ 12

علاوہ ازیں، حضراتِ صحابۂ کرام Radi Allah Anhumنے نہ صرف اجتماعی سطح پر عقیدۂ ختمِ نبوت کی حفاظت کی بلکہ انفرادی طور پر بھی انہوں نے اس عقیدے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن جدوجہد کی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا۔ چنانچہ حبیب بن زید Radi Allah Anhoاس عقیدے کے تحفظ میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے لیکن عقیدۂ ختم نبوت پر آنچ نہ آنے دی۔ اسد الغابۃ میں لکھا ہے کہ :

  حبيب هو الذي أرسله رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم إلى مسيلمة الكذاب الحنفي، صاحب اليمامة، فكان مسيلمة إذا قال له: أتشهد أن محمدا رسول اللّٰه ؟ قال: نعم، وإذا قال: أتشهد أني رسول اللّٰه ؟ قال: ‌أنا ‌أصم ‌لا ‌أسمع، ففعل ذلك مرارا، فقطعه مسيلمة عضوا عضوا، فمات شهيدا رضي اللّٰه عنه. 13
  حضرت حبیب Radi Allah Anhoوہ جلیل القدر صحابی ہیں جنہیں رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam نے یمامہ کے جھوٹے مدعیِ نبوت مسیلمہ کذاب کے پاس اپنا قاصد بنا کر بھیجا تھا۔ مسیلمہ ان سے پوچھتا: کیا تم گواہی دیتے ہو کہ محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam اللہ کے رسول ہیں؟ تو وہ بلا جھجک جواب دیتے: ہاں، میں گواہی دیتا ہوں۔ پھر مسیلمہ کہتا: کیا تم اس بات کی بھی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟ تو حضرت حبیب Radi Allah Anhoنے نہایت جرأت اور استقامت کے ساتھ جواب دیا: میں بہرا ہوں، تمہاری یہ بات سن ہی نہیں رہا۔ مسیلمہ نے یہ سوال بار بار دہرایا، لیکن حضرت حبیب Radi Allah Anhoہر مرتبہ یہی جواب دیتے رہے۔ آخرکار اس نے غضب ناک ہو کر آپ Radi Allah Anhoکے جسم کے اعضا ایک ایک کر کے کاٹ ڈالے، اور آپ Radi Allah Anhoجامِ شہادت نوش کر گئے۔

حاصلِ کلام یہ ہے کہ عقیدۂ ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی، قطعی اور اجماعی عقائد میں سے ایک ہے، جس کی بنیاد قرآنِ کریم کی واضح نصوص، احادیثِ متواترہ، اجماعِ امت اور چودہ صدیوں کے مسلسل تعامل پر قائم ہے۔ یہی وہ عقیدہ ہے جو شریعتِ محمدی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی تکمیل، دینِ اسلام کی ابدیت اور نبوتِ محمدی Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کے عالمگیر و دائمی ہونے کا مظہر ہے۔ اسی عقیدے پر ایمان کی سلامتی اور بقا کا دار و مدار ہے۔ جس طرح ایک مسلمان اپنے ایمان کے تحفظ کے لیے اپنی جان کی بھی پروا نہیں کرتا اور اسے اللہ کی راہ میں قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتا، اسی طرح عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے بھی ہر قسم کی قربانی پیش کرنا اپنا دینی فریضہ سمجھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضراتِ صحابۂ کرام Radi Allah Anhumنے اس عقیدے کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، جانیں نچھاور کیں اور ہر اس فتنے کا پوری قوت اور استقامت کے ساتھ مقابلہ کیا جو ختمِ نبوت کے خلاف اٹھا۔ لہٰذا ہر مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اس عقیدے کو دل و جان سے تسلیم کرے، اس کی حقیقت اور دلائل سے آگاہی حاصل کرے، اور اس کے تحفظ و دفاع کو اپنی ایمانی ذمہ داری سمجھے۔

 
  • 1  زين الدين بن إبراهيم ابن نجيم، الأشباه والنظائر على مذهب أبي حنيفة النعمان، مطبوعة: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان، 1999م، ص: 161
  • 2  القرآن، سورة الأحزاب 33: 40
  • 3  أبو عبد ﷲ محمد بن أحمد القرطبي، الجامع لأحکام القرآن المعروف بتفسير القرطبي، ج-14، مطبوعة: دار الکتب المصرية، القاهرة، مصر، 1964م، ص: 196
  • 4  مولانا اللہ وسایا، آئینہ قادیانیت، مطبوعہ: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان، پاکستان، تاریخ اشاعت ندارد، ص: 27
  • 5  أبو منصور عبد القادر بن طاهر البغدادي، أصول الدين، مطبوعة: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان، 2002م، ص: 184
  • 6  أبو عيسى محمد بن عيسى الترمذي، جامع الترمذي، حديث: 2219، مطبوعة: دار السلام، الریاض، السعودیة، 2009م، ص: 670-671
  • 7  أيضًا، حديث: 2272، ص: 687
  • 8  مولانا اللہ وسایا، آئینہ قادیانیت، مطبوعہ: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان، پاکستان، تاریخ اشاعت ندارد، ص: 28
  • 9  أبو الفضل عیاض بن موسی اليحصبي، الشفا بتعریف حقوق المصطفی ﷺ، ج-2، مطبوعة: دار الفیحاء، عمان، 1407ھ، ص: 610
  • 10  محمد انور شاہ بن معظم شاہ کشمیری، خاتم النبیین، مطبوعہ: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان، پاکستان، تاریخ اشاعت ندارد،ص: 67
  • 11  قاضی محمد سلمان منصورپوری، رحمۃ للعالمین ﷺ، ج-2، مطبوعہ: شیخ غلام علی اینڈ سنز، لاہو، پاکستان، تاریخ اشاعت ندارد، ص: 213
  • 12  أبو الحسن علي بن سلطان محمد الملا علي القاريء، مرقاة المفاتیح، ج-4، مطبوعة: دار الفکر، بیروت، لبنان، 2002م، ص: 1515
  • 13  أبو الحسن علي بن أبي الكرم عز الدين ابن الأثير الجزري، أسد الغابة في معرفة الصحابة، ج-1، مطبوعة: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان، 1994م، ص: 675